ہوناور: 15؍ جولائی(ایس اؤ نیوز) ہوناور تعلقہ منکی گرام پنچایت حدود کے کمبارکیری ۔ بولے بستی کے درمیان بہنے والے نالےکو ایک کروڑ روپیو ں کی لاگت سے تعمیر کردہ پیچنگ پانی کے حوالے ہونے سے محکمہ چھوٹی آب پاشی کے خستہ کام ظاہر ہونےپر عوام نے برہمی کا اظہار کرتےہوئے رشوت خوری کا الزام لگایا ہے۔
کمبارکیری ۔ بولے بستی کے درمیان بہنے والے نالے کو کونکن ریلوےکی جانب سے بہنے والا پانی اسی نالےمیں آملتا ہے۔ کاجومنے، نگرمنے ، مڈیوال دومی سمیت پاس پڑوس کا پورا پانی نالےمیں شامل ہونے کی وجہ سے بارش کے موسم میں یہ نالا اپنی سطح سے اوپر بہتا رہتاہے۔ سیلاب کے دوران پانی کی تاب نہ لاتے ہوئے کنارے ٹوٹ جاتے اور پانی نالے کےکنارے بسے ہوئےدیہاتوں کے قریب 50گھروں ،500ایکڑ زرعی پر پھیل جاتا اور فصل برباد ہوتی تھی۔
عوام کی پریشانیوں کودیکھتےہوئے اس وقت کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے 50لاکھ روپیوں کی امداد منظور کراتےہوئے تحفظاتی دیوار کی تعمیر کرائی تھی لیکن وہ پچھلے سال کی بارش میں دیوار منہدم ہوگئی ۔ اب کے رکن اسمبلی نے25لاکھ روپیوں کی امدا د منظور کرانےکے باوجود دیوار پانی میں بہہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ منکی پٹن پنچایت کی جانب سے 5لاکھ روپیوں کا بل کاٹے کی افواہیں بھی گردش میں ہیں۔ پیچنگ کا کام خستہ ہونےکی وجہ سے 80لاکھ روپیوں کاکام پہلی ہی بارش کی نذر ہوگیا ہے۔
ہر سال موسم باراں کی شروعات میں کام کی ابتداء ہوتی ہےاور کام ختم ہونے سے پہلے ہی بارش شروع ہوتی ہے کام ادھورا چھوڑ دئیے جانے کا مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے۔جب کام ہوتے رہتاہے تو محکمہ چھوٹی آب پاشی کے افسران جائے وقوع موجود نہیں رہتے ،اس کے علاوہ مصدقہ ٹھیکدار کے ذریعے کام کرانے کے بجائے معاون ٹھیکداروں سے کام کرائےجانے سے کام خستہ ہونےکا الزام لگایا گیا ہے۔
منکی علاقہ کے اس نالے کاکام دودھ دینی والی گائے کی مانند ہے ۔ ایک طریقہ سے نالےکی پیچنگ کے لئے امداد منظور کرائی جاتی ہے تو دوسرے طریقہ سے معاون ٹھیکدارکے نام پر کام کا ٹھیکہ لے کر کام کیا جاتاہے اور پھر وہ بارش سے ڈھ جاتاہے۔ پھر امداد منظور کراؤ ،پچھلے چند برسوں سے اسی نہج پر کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عوامی سطح پر مطالبہ کیاگیا ہے کہ رکن اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ امداد پانی میں ڈوب گئی ہے۔ رکن اسمبلی رشوت خوری اور خستہ کاموں کو برداشت نہ کریں ۔ اس کے لئے ذمہ دار خاطی افسران کے خلاف کارروائی کرنےپر زور دیاگیا ہے۔